محبت کرنے والوں کی

محبت کرنے والوں کی نگاہیں بھی
ہوا میں ڈولتی خوشبو کی صورت
منظروں میں اپنے ہونے کی نشانی چھوڑتی ہیں
چاندنی راتوں میں جیسے چاند کی کرنیں
سمندر کے بدن پہ نغمگی آ باد کرتی ہیں
محبت کرنے والوں کےتعلق اور اُن کی
دوریاں
سب سے انوکھی ہیں

Posted on May 06, 2011