’اللہ’ تیرے لیے

اک تو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں
جسے تو نا ملا اسے کچھ نا ملا
چاہے مل جائے اس کو ساری زمین
میرا کچھ بھی نہیں اے میرے خدا
میرا سب کچھ ہے ’اللہ’ تیرے لیے

یہ جسم و جان تحریر و قلم
ہاتھوں کی حرکت دھڑکن قلب
آنکھوں کی چمک ہونٹوں کی ردا
سب تیری عطا اے میرے خدا
میرا سب کچھ ہے ’اللہ’ تیرے لیے

" ہر جوڑ پہ صدقہ واجب ہے "
کیا جوڑ بنائے ہیں تو نے
یہ بحر و بر یہ موج و صباء
سب مصروف ثناء اے میرے خدا
میرا سب کچھ ہے ’اللہ’ تیرے لیے

کس من سے کہیں ہم لوٹ آئے
ساری دنیا سے کھا کے چوٹ آئے
نا آئیں یہاں تو جائیں کہاں
ہیں امتی ان کے جو ہیں تیرے ، خدا !
میرا سب کچھ ہے ’اللہ’ تیرے لیے

Posted on Feb 16, 2011