بتاؤ تو

کہاں تک ساتھ دو گے تم
بتاؤ تو !
مجھے بھی کچھ تسلّی ہو
جوانی کے میلوں تک
یا لا شعور کھیلوں تک
بتاؤ تو !
کہاں تک ساتھ دو گے تم
میرے بدنام ہونے تک
یا پِھر گمنام ہونے تک
مجھے بھی کچھ تسلّی ہو
بتاؤ تو !

Posted on Oct 31, 2013