مونگ کے چیلے

مونگ کے چیلے
اشیاء:
مونگ کی دال 1 کپ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
ہری مرچیں 1 عدد
ہینگ 1 چٹکی
پنیر 100 گرام
ٹماٹر،پیاز(کٹے ہوئے) آدھا،آدھا کپ
دھنیا(کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
لال مرچ پاﺅڈر 1\2 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
مونگ کی دال کو صاف کرکے دھولیں۔ مونگ کی دال کو دو کپ پانی میں دو گھنٹے تک بھگودیں۔ بھگوئی ہوئی مونگ کی دال کو زیرہ اور ہری مرچوں کے ساتھ پیسیں۔ دو کھانے کے چمچ کے برابر پانی میں ہینگ کو کھول لیں اور اسے دال کے مکسچر میں ملادیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ پنیر کو کش کرلیں اور کٹے ہوئے پیاز، ٹماٹر اور ہرا دھنیا کے ساتھ ملادیں۔ نمک اور لال مرچ کے ساتھ ملائیں اور الگ رکھ لیں۔ توے یا فرائی پین میں تیل گرم کریں۔ تین چوتھائی کٹوری کے برابر مکسچر سے تھوڑے تھوڑے توے پر ڈالیں اور اسے پھیلائیں تاکہ یہ تقریباََ پانچ انچ کا پین کیک بن جائے۔دو کھانے کے چمچ کے برابر پنیر کو پہلے اوپر کے حصے پر چھڑکیں۔ چیلہ کے اطراف میں بھی تھوڑا سا تیل چمچ سے ڈالیں اور درمیانی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں پھر پلٹ کر دوسری طرف سے پکائیں۔پودینے یا اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011