مونگ کی بھنی دال

مونگ کی بھنی دال
اشیاء:
دال مونگ ڈھائی کلو
پیاز ایک عدد
لہسن چند جوئے
نمک ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ہرا دھنیا چند پتے
گھی حسب ضرورت

ترکیب:
پتیلی میں گھی گرم کریں اورپیاز کے لچھے کاٹ کر اس وقت تک تلیں جب تک کہ ان کی رنگت بادامی نہ ہوجائے۔اب پسا ہوا درک اور نمک ، سرخ مرچ ، پیاز کے لچھوں میں ڈال کر بھونیں، جب مسالوں کی بساند جاتی رہے تو دال ڈال کر پندرہ بیس منٹ تک بھونیں۔ ایک پیالی میں پانی ڈال کر مدھم آنچ پر دال گلنے دیں۔ دال گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ اوپر سے چھڑک دیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ مونگ کی بھنی ہوئی خوش ذائقہ دال تیار ہے۔

Posted on Jun 17, 2011