
اچار گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
دہی آدھا کلو
سونف 2چائے کے چمچے
کلونجی 2 چائے کے چمچے
میتھرے 2 چائے کے چمچے
پیاز 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
ثابت لال مرچ 6 عدد
گھی نصف کپ
ہری مرچیں 2 عدد(کٹی ہوئی)
دھنیا 2 کھانے کے چمچے
ترکیب:
گھی میں پیاز کو تل کر بھون لیں۔ دہی ، مرچ، نمک، دھنیا اور لال مرچ پیس کر ڈالیں۔ ہلکی آنچ پر رکھیں۔ گوشت میں دہی کا مرکب ڈال دیں۔ گوشت آدھاگ گلنے لگے تو سونف ، کلونجی اور میتھرے ڈال کر گلائیں۔ گلنے پر گوشت کو خوب بھون لیں ۔ گھی چھوٹ جائے اور خوشبوآنے لگے تو اتار لیں۔
سماجی رابطہ