داغ دھبے سے بچاؤ

احتیاط کرنے سے کپڑوں پر داغ دھبے پڑنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر دی ہوئی ہیں۔
• اگر گھر میں مرمت کا کام یا پینٹ کر رہے ہوں یا کوئی اور ایسا کام کررہے ہوں جس سے کپڑوں پر داغ پڑسکتے ہیں تو ایپیرن یا اوور آل پہن لیں۔
• ایسا کوئی کام کرتے وقت احتیاط برتیں جس میں آپ کا جسم کسی میلی سطح سے چھوتا ہو مثلاً جسم سے دروازے میں دھکا لگانا یا دیوار سے ٹیک لگانا۔
• اگر آپ گھر پر میزبانی کر رہے ہوں تو پالتو جانوروں کو دور رکھیے۔
• دفتر سے واپس آکر دفتر کے کپڑے اتار کر ہوا میں ٹانگ دیجئے تاکہ پسینہ خشک ہوجائے۔
• جہاں تک ہوسکے مختلف رنگوں میں چھپے ہوئے کپڑے خریدیئے۔ ہلکے رنگے کپڑوں پر داغ زیادہ نمایاں نظر آتے ہیں
• داغ صاف کرنے کے سامان اور محلول دور رکھیے۔
• جلدی میں گھر کے کوڑے کرکٹ کی صفائی نہ کیجئے۔ اس سے اکثر کپڑوں پر داغ پڑ جاتے ہیں۔
• اپنے لباس پر عطر یا خوشبو نہ چھڑکیے۔ الکحل ملی خوشبویات سے کپڑے پر داغ پڑ جاتے ہیں۔
• پیٹھ پر اٹھا کر لے جانے والے بیگ یا اور کوئی سامان میلے فرش پر نہ رکھیے ورنہ جب آپ اسے پیٹھ پر رکھیں گے تو کپڑے میلے ہوجائیں گے۔
• میلے کپڑوں پر خاص طور سے اگر پسینہ لگا ہو تو استری نہ چلائیں ورنہ پسینے کا داغ مستقل ہوجائے گا۔
• تار کے ہینگر یا کپڑوں میں سیفٹی پن کا استعمال نہ کریں۔ اس سے اکثر کپڑوں میں زنگ کا نشان لگ جاتا ہے۔

Posted on Dec 28, 2010