قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

قابیل کا چہرہ اسی طرف رہتا? اس طرح اسے دوسروں کے لیے عبرت بنادیا گیا اور اسے جلدی سزا مل گئی کیونکہ اس نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا، سرکشی کی تھی اور اپنے سگے بھائی سے حسد کیا تھا?“
تفسیرابن کثیر: 48/2 ‘تفسیر سورة المائدة‘ آیت:33
ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ظلم اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ اس لائق نہیں کہ اللہ تعالی? اس کی سزا دنیا میں بھی دے اور آخرت کا عذاب بھی اس کے مرتکب کے لیے محفوظ رکھے?“
جامع الترمذی‘ صفة القیامة‘ باب فی عظم الوعید علی البغی و قطیعة الرحم‘ حدیث: 2511 وسنن ابن ماجہ‘ الزھد‘ باب البغی‘ حدیث:4211
اہل کتاب کے پاس جو کتاب ہے اور جسے وہ تورات قرار دیتے ہیں اس میں لکھا ہے کہ اللہ عزوجل نے اس کی سزا مو?خر کرکے اسے مہلت دی اور وہ عدن کے مشرق میں ”نود“ کے علاقے میں جابسا? وہ اسے ”قنین“ کہتے ہیں? اس کا ایک بیٹا ”خنوخ“ ہوا? اور ”خنوخ“ سے ”عندر“ عندر سے ”محاویل“، محاویل سے ”متوشیل“ اور متوشیل سے ”لامک“ پیدا ہوا? سب سے پہلے اس نے خیموں میں رہائش اختیار کی اور مال جمع کیا? اس کے ہاں ”نوبل“ بھی پیدا ہوا? اس نے سب سے پہلے بین اور بانسری بجائی?
صِلّا کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا، اس کا نام ”توبلقین“ تھا? سب سے پہلے اس نے تانبا اور لوہے کی چیزیں بنائیں اور اس کے ہاں ایک بیٹی ہوئی جس کانام ”نَع±م?ی“ تھا?
اس میں یہ بھی مذکور ہے کہ آدم علیہ السلام اپنی زوجہ محترمہ کے پاس گئے تو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا? حواءعلیھا السلام نے اس کا نام ”شیث“ رکھا اور فرمایا: ”اللہ نے مجھے ”ہابیل“ کا نعم البدل عطا فرما دیا ہے جسے ”قابیل“ نے قتل کردیا تھا?“ شیث کا ایک بیٹا ”انوش“ تھا?
اہل کتاب کہتے ہیں: جب ”شیث“ کی ولادت ہوئی تو آدم علیہ السلام کی عمر ایک سو تیس سال تھی? آپ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہے? جب ”شیث“ کے ہاں ”انوش“ کی ولادت ہوئی تو ان کی عمر ایک سو پینسٹھ سال تھی? وہ اس کے بعد آٹھ سو سات سال زندہ رہے اور ان کے ہاں ”انوش“ کے علاوہ اور بیٹے اور بیٹیاں بھی ہوئیں?
”انوش“ کی عمرنوے سال تھی،جب اس کا بیٹا ”قینان“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو پندرہ سال زندہ رہا اور اس کے ہاں بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں? جب ”قینان“ ستر سال کا تھا تو اس کا بیٹا ”مہلاییل“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو چالیس سال زندہ رہا اور اس کے ہاں بیٹے اور بیٹیاں ہوئیں? جب مہلاییل کی عمر پینسٹھ سال کی ہوئی تو اس کے ہاں ”یرد“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اور اس کے بیٹے اور بیٹیاں ہوئیں? جب یرد کی عمر ایک سو باسٹھ سال ہوئی تو ان کا بیٹا ”خنوخ“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اس کے بیٹے اور بیٹیاں ہوئی?جب خنوخ پینسٹھ سال کا ہوا تو اس کا بیٹا ”متوشلخ“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد آٹھ سو سال زندہ رہا اور اس کے بیٹے اور بیٹیاں ہوئی? جب متوشلخ ایک سو ستاسی سال کا ہوا تو اس کے ہاں ”لامک“ پیدا ہوا? وہ اس کے بعد سات سو بیاسی سال زندہ رہا اور اس

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.