قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یسع علیہ السلام

حضرت یسع علیہ السلام

نام و نسب اور قرآن مجید میں آپ کا تذکرہ
آپ کا نام مبارک سورہ? انعام میں دوسرے انبیائے کرام کے ساتھ مذکور ہے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور اسماعیل کو، الیسع کو، یونس اور لوط کو? ہم نے ہر ایک کو تمام جہان والوں پر فضیلت دی?“
(الا?نعام: 86/6)
سورہ? ص? میں ارشاد ہے:
”(اے نبی!) اسماعیل، الیسع اور ذوالکفل کا بھی ذکر کر دیجیے? یہ سب بہترین لوگ تھے?“
(ص?: 48/38)
حضرت حسن بصری? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: ”حضرت الیسع علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام کے بعد مبعوث ہوئے‘ انہوں نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف بلایا? آپ زندگی بھر حضرت الیاس علیہ السلام کی شریعت پر عمل پیرا رہے? آپ کی وفات کے بعد قوم میں برائیاں پھیل گئیں‘ بدکردار لوگوں کو اقتدار مل گیا‘ سرکش افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جنہوں نے انبیائے کرام علیہم السلام کو شہید کیا اور ان میں ایک سرکش اور باغی بادشاہ بھی تھا? کہا جاتا ہے کہ اسی بادشاہ کی ذمہ داری حضرت ذوالکفل علیہ السلام نے لی تھی کہ اگر وہ توبہ کرلے تو وہ جنت میں داخل ہوجائے گا? اسی مناسبت سے حضرت ذوالکفل کو ذوالکفل یعنی ”ذمہ داری اٹھانے والا“ کہا جاتا ہے?
حافظ ابن عساکر? نے آپ کانسب نامہ اس طرح بیان کیا ہے: ”الیسع بن عدی بن شوتلم بن افرائیم بن یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم خلیل اللہ علیہم السلام? بعض علماءنے انہیں حضرت الیاس علیہ السلام کا چچا زاد قرار دیا ہے? کہتے ہیں کہ آپ بھی حضرت الیاس علیہ السلام کے ساتھ کوہ قاسیون میں روپوش رہے تھے جب آپ بعلبک کے بادشاہ کے شر سے بچنے کیلئے وہاں چھپے ہوئے تھے? جب حضرت الیاس علیہ السلام غار سے باہر آئے تو حضرت الیسع علیہ السلام بھی ان کے ساتھ اپنی قوم کے سامنے آگئے? پھرجب حضرت الیاس علیہ السلام کو اُٹھا لیا گیا تو حضرت الیسع علیہ السلام آپ کی جگہ نبوت کا شرف پاکر قوم کی رہنمائی کرنے لگے?
مورخین فرماتے ہیں: جب بنی اسرائیل نے بڑے بڑے گناہوں کا ارتکاب کیا حت?ی کہ انبیائے کرام علیہم السلام کو شہید بھی کیا تو اللہ تعالی? نے ان پر ظالم بادشاہ مسلط کردیے?
بنی اسرائیل جب دشمنوں سے جنگ کرتے تھے تو اپنے ساتھ تابوت سکینہ رکھتے تھے جس میں حضرت موسی? اور حضرت ہارون علیہما السلام کے تبرکات تھے? ان کی برکت سے فتح حاصل ہوجاتی تھی? پھر اللہ تعالی? نے ان کے جرائم کی وجہ سے دشمنوں کو ان پر مسلط کردیا? غزہ اور عسقلان کے باشندوں سے جنگ

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت الیاس علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.