تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:21

شمالی کوریامذاکرات میں مخلص نہیں، جنوبی کوریائی صدر

اے آر وائی - سیئول : جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ بیک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا مذاکرات میں مخلص نہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لی میونگ بیک نے کہا کہ شمالی کوریا پہلے دھمکیاں اور بمباری کرتا ہے اور بعدازاں مذاکرات کی بات کرتا ہے جو صحیح طرزعمل نہیں۔ انہوں نہ کہا کہ شمالی کوریا مذاکرات کی پیشکش میں مخلص نہیں۔



انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا پہلے گذشتہ برس کے دو سرحدی واقعات پر معذرت کرے، اس کے بعد ہی ہم آگے بڑھیں گے۔ گذشتہ برس مارچ اور نومبر میں رونما ہونے والے واقعات پر دونوں کوریاؤں کے مابین سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ شمالی کوریا نے ایک دن قبل بھی جنوبی کوریا کو دھمکی دی تھی کہ وقت آ گیا ہے کہ وہ مذاکرات یا جنگ میں کسی ایک کا انتخاب کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.