تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2014
وقت اشاعت: 10:56

کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت تقسیم بھی ہوسکتا ہے ،اروند کیجریوال

جیو نیوز - نئی دہلی…نئی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے اگر کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت تقسیم بھی ہوسکتا ہے ،عام آدمی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست میں موجود بدعنوانیوں پر اگر قابو نہ پایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، کرپشن کی وجہ سے ہی کروڑوں بھارتی اس وقت غربت اور جہالت کی زندگی گزاررہے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کیجریوال نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد یا فسادبھارت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اس کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، انہوں نے کہا ان کا مشن ہے کہ وہ اس حکومتی نظام کو تبدیل کریں اور عام آدمی پارٹی آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.