1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
ملتان میں موسم گرما کے حوالے سے فیشن شو
اے آر وائی - ملتان : ملتان میں موسم گرما کر حوالے سے فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں روائیتی ملبوسات جدید انداز میں پیش کیئے گئے۔ کینٹ میں سکمپ کے زیرایتمام ہونے والے فیشن شو کو روائیتی موسیقی میں پیش کیا گیا۔
شو میں موسم گرما کے روایتی ملبوسات جدید انداز کے ساتھ نمائش کے لیئے پیش کیئے گئے۔ فیشن شو کا مقصد فیشن انڈسٹری کا فروغ ہے تاکہ لوگوں کیلئے جدید ملبوسات سے متعارف کرائے جاسکیں اور اس سے وابستہ کاروبار بھی فروغ پائے۔ فیشن سو میں ماڈلز نے عارفانہ کلام پر رقص کیا۔ لوگوں نے اس نئی طرز کے فیشن شو کو بہت سراہا۔