تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپانی آٹومیٹک واش لیٹ کموڈ کی دنیا بھر مقبولیت

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی… جاپان کے بنے ہوئے آٹومیٹک واش لیٹ کموڈ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں، نئی ٹیکنالوجی کے متعارف کرائے جانے سے لیکر اب تک تیس ملین آٹومیٹک واش لیٹ کموڈ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ جاپانی کمپنی نئے ماڈل امریکا ،برطانیہ اور چین میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ، واش لیٹ کموڈ تیار کرنے والی جاپانی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے تیارہونے والے کموڈ کو استعمال کیلئے انتہائی آرام دہ رکھا گیا ہے جبکہ کموڈ میں موسم کے حساب سے سیٹ کو ٹھنڈا اور گرم کرنے کیلئے بٹن اور ریموٹ کنٹرول بھی فراہم کیا گیا ہے جہاں سردی کے موسم میں کموڈ کی سیٹ کو گرم کیا جاسکتا ہے جبکہ گرمی کے موسم میں سیٹ کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ٹھنڈا بھی کیا جاسکتا ہے ،جبکہ کموڈ میں ٹھنڈے اور گرم پانی کیلئے بھی ریموٹ کنٹرول کو استعمال کیا جاسکتا ہے ،جبکہ نئے ماڈل میں باتھ روم کی دیواروں پر ٹی وی نصب کرکے اس کو بھی ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ، جبکہ کموڈ میں ٹوائلٹ میں خوشبو اسپرے کرنے کا بھی سسٹم رکھا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.