تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29

سونم کپور کا رنبیر کپور سے معافی مانگنے سے انکار

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز… بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اداکار رنبیر کپور سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ اداکارہ سونم کپور جنہوں نے پروگرام”کافی ود کرن“میں اداکار رنبیر کپور کے خلاف نازیبا الفاظ کہے تھے ، نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ رنبیر کپور سے اس کیلئے معافی نہیں مانگیں گی کیونکہ رنبیر نے بھی اپنے کئی انٹرویوز میں میرے بارے میں تلخ بیانات دیئے وہ اگر معافی میں پہل کریں تو میں بھی معذرت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کار سنجے لیلا بنسالی کی فلم”سانوریا“کے بعد انہیں رنبیر کے ساتھ کام کرنے کی کئی بار پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے پیشکش قبول نہیں کی ، اگر کبھی کسی ایسے کردار کی پیشکش ہوئی جو جاندار ہوا تو اگر اس فلم میں مدمقابل اداکار رنبیر کو بھی کاسٹ کیا گیا تواس پیشکش کو رد نہیں کروں گی کیونکہ میرے لئے یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ فلم میں مدمقابل ہیرو کے ساتھ اچھے مراسم ہیں یا نہیں، میں صرف سکرپٹ کو ترجیح دیتی ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.