5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عامر خان کی فلم’پیپلی لائیو‘کے لیے 10کروڑ کی پیشکش
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم Peepli Live کے سیٹلائٹ حقوق حاصل کرنے کے لیے انہیں10کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ کسانوں کے حقوق پر بنائی گئی اس فلم کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے جس کے بعد فلم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھوپال سے 60کلومیٹر دوربراوائی نامی ایک کے لیے ایک ٹی وی چینل نے عامر خان کو فلم کے حقوق فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔10کروڑ کی آفر میں فلم کی پروموشن اور دیگر اخراجات پورے کیے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب عامر خان Peepli Live کے ٹائیٹل پر گانا شامل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔