5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آر سی ڈی ہائی وے پرٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی
جنگ نیوز -
حب . . . اتھل اور بیلہ کے درمیان آر سی ڈی ہائی وے پر ایک مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے خضدار اوربیلہ کے راستے نواب شاہ جانے والی مسافر کوچ جس پر تقریبأ ساٹھ افراد سوار تھے اتھل اور بیلہ کے درمیان پیپرانی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر افراد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کراچی جبکہ لاشوں کو سہراب گوٹھ کراچی میں واقع ایدھی ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق اندرون سندھ کے علاقوں شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اورنواب شاہ سے ہے جو عید منانے اپنے اپنے شہروں کی طرف جارہے تھے۔