تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دوست محمد خان کھوسہ نے انٹر میڈیٹ کی سند جمع کرادی

جنگ نیوز -
لاہور . . . سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرکامرس اینڈانویسٹمنٹ سردار دوست محمد خان کھوسہ کی طرف سے انٹر میڈیٹ کی سند الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرو ادی گئی ۔سردار دوست محمد خان کھوسہ کے خصوسی نمائندے نے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری محمد زاہد خان کے روبرو پیش ہوکر انٹر میڈیٹ کی اصل سند چیک کرانے کے بعد اسکی تصدیق شدہ کاپی جمع کروائی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار دوست محمد کھوسہ سمیت 18پارلیمنٹرین سے انٹر میڈیٹ کی اسناد طلب کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.