وہ کئی سال صرف پانی پی کر زندہ ہے

نین کلی ایک نام نہیں بلکہ ایک عجوبہ ہے، ایک ایسا راز جو کئی سالوں سے ہنوزرا بنا ہوا ہے، کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ عورت گزشتہ بیس سال سے کچھ بھی نہیں کھاتی اور پینے کے نام پر صرف پانی پیتی ہے۔ پانی ہی پر زندہ رہنے والی نین کلی دیگر عام عورتوں کی طرح گھر کے سب کام کرلیتی ہے۔ نین کلی ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے انتہائی پسماندہ گئاوں نتی سے تعلق رکھتی ہے، یہ گاؤں صرف پچاس ساٹھ گھروں پر مشتمل ہے. پہاڑیوں کے درمیان یہاں زندگی کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، نین کلی کی عمر1992 میں35 سال تھی، اس کی پانچ بہنیں ہیں جن کی شادی ہوچکی ہے۔ یہ ان پڑھ ہیں۔ نین کلی شروع کے15 سال تک دیگر عام لڑکیوں کی طرح جیتی رہی، کھاتی پیتی رہی پندرہویں سال سے یہ بیمار ہوگئی جس میں لگاتار پندرہ بیس دن تک اس کی آنکھیں بند ہوگئی تھیں، علاج کے بعد آنکھیں تو کھل گئیں لیکن آہستہ آہستہ اس نے کھانا کم کردیا اور آخر میں ترک کردیا۔ یہ خبر بہت جلد آس پاس کے گاؤں میں پھیل گئی تو اس کی شادی کی کوششوں پر پانی پھیر دیا گیا، اس کا کہنا ہے کہ اسے بھوک ہی نہیں لگتی۔ دنیا کا یہ حیرت انگیز عجوبہ ہے کہ ایک عورت کسی برسوں سے صرف پانی کے سہارے زندہ ہے۔

Posted on Dec 29, 2010