شہروں کی معلومات 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:46

کمپالا

کمپالا یوگنڈا کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ یہ پہاڑیوں میں سطح سمندر سے 3900 فٹ کی بلندی پر ملک کے جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ اس کے بالکل شمال میں (Victoria Lake) وکٹوریہ جھیل ہے جو دنیا میں تازہ پانی کی دوسری بڑی جھیل ہے۔
تاریخ میں کمپالا کا زیادہ ذکر نہیں ملتا۔ لیکن فوک کہانیوں سے پتا چلتا ہے کہ کمپالا سات پہاڑیوں پر بسایا گیا اور یہ ایک خوبصورت شہر ہے جب کہ اب یہ شہر پھیل کر بیس پہاڑیوں کا احاطہ کرچکا ہے۔
Lugard's Fort قدیمی کمپالا میں موجود ہے جو 1905ء سے یوگنڈا کے انتظامی ہیڈکوارٹر کے طور ہر استعمال ہورہا تھا۔
1890ء میں برطانیہ نے کمپالا کو یوگنڈا کا انتظامی مرکز قرار دیا۔
1962ء میں کمپالا یوگنڈا کا دارالحکومت بنا اور کمپالا اور اس کے قرب و جوار میں کئی ایک عمارتیں، تجارتی مراکز، اور انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ملک میں زیادہ تر حصہ رزعی ہے، کمپالا کافی،چائے، تمباکو، چینی وغیرہ دوسرے ملکوں سے برآمد کرتا ہے، اس کے علاوہ ٹریکٹر اسمبل کرنے کے پلانٹ، فرنیچر اور لوہے کا سامان بھی اس کی شہر کی آمدن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یوگنڈا کے بیشتر کاروباری مراکز کے ہیڈآفس بھی کمپالا میں ہیں۔
Makerer یونیورسٹی کمپالا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی ہے جس کا آغاز 1922 میں ہوا اور 1949 میں اسے کالج یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ اور 1970 میں یہ مکمل یونیورسٹی بن گئی۔
یوگنڈا کا قومی عجائب گھر بھی کمپالا میں ہے۔ یہ شہر کئی مساجد کا گھر ہے جن میں White Kibuli مسجد انتہائی خوبصورت اور قابل ذکر ہے، اس کے علاوہ مندر، چرچ، کیتھیڈرل وغیرہ بھی موجود ہیں۔
وکٹوریہ جھیل پر ایک بندرگاہ بھی قائم ہے، Kasese سے ممباسہ تک ریلوے لائن اس شہر کی آمدورفت کا ذریعہ ہے۔
بہرحال یہ شہر ہر طرح سے دلچسپ ہے شہرکو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، ایک حصہ قدیمی اور دوسرا جدید۔
اس شہر کا موسم ہمیشہ خوشگوار رہتا ہے، اس کی آبادی تقریباً 15 لاکھ کے لگ بھگ ہے جب کہ یوگنڈا کی مجموعی آبادی 22 ملین ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
کیگالیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.