جب تیرے شہر میں رہا کرتے تھے
ہم بھی چپ چاپ جیا کرتے تھے
آنکھوں میں پیاس ہوا کرتی تھی
دل میں طوفان اٹھا کرتے تھے
لوگ آتے تھے غزل سننے
ہم تیری بات کیا کرتے تھے
گھر کی دیوار سجانے کی خاطر
ہم تیرا نام لکھا کرتے تھے
آج تیری تصویر دیکھی تو یاد آیا
کبھی ہم بھی محبت کیا کرتے تھے . .
Posted on May 05, 2011
سماجی رابطہ