چکن کوکونٹ قورمہ

اشیاء:
$چکن (آٹھ ٹکڑے کر لیں) # 1 عدد
$پیاز (باریک کٹی ہوئی) # 3 عدد
$نمک # 1 چائے کا چمچ
$لیمن جوس # 1 چائے کا چمچ
$دار چینی # 2 ٹکڑے
$لونگ پسی ہوئی # 2 عدد
$کڑی پتہ # 2 عدد
$ ناریل پانی سمیت (پسا ہوا) # 1 عدد
$گرم مصالحہ پسا ہوا # 1 کھانے کا چمچ

ترکیب:
چکن کو لیموں اور نمک میں ڈال کر اچھی طرح ملیں اور 15 منٹ کے لئے چکن کو اس میں ہی پڑا رہنے دیں?تیل گرم کر کے پیاز کو براؤن کر لیں?پھر اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،دارچینی،لونگیں،کڑی پتہ اور نمک لیموں لگا چکن بھی ڈال دیں اور چند منٹ کے لیے پکائیں اور پھر اس میں ناریل ڈال دیں اور اسکا پانی بھی شامل کر دیں?چکن کو گولڈن ہونے تک فرائی کریں اور چمچہ چلاتی رہیں حتی کی گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل الگ نظر آنے لگے?لذیذ چکن کوکونٹ قورمہ تیار ہے?دھنیا،پودینہ اور سلاد سے گارنش کریں?

Posted on Feb 16, 2011