کریمی فروٹ بائٹس

کریمی فروٹ بائٹس
اشیاء:
پپیتا 1/2کپ(کیوبز کرلیں)
سردا 1/2 کپ(کیوبز کرلیں)
کیلے 2 عدد
پائن ایپل 1/2 کپ(کیوبز کرلیں)
آئسنگ شوگر 1چمچ کھانے کا
فریش کریم 1 کپ
چاٹ مسالا چٹکی بھر
ترکیب:
فریش کریم میں آئسنگ شوگر اور چاٹ مسالا چمچ سے اچھی طرح مکس کردیں۔ کیلا، سردا اور پپیتے کے چھلکے اتار کر کیوبز کرلیں۔ ایک وائٹ پلیٹر میں تھوڑے تھوڑے کرکے ایک کے اوپر ایک پھلوں اور پائن ایپل کے کیوبڑ ڈالتے جائیں، ساتھ اسٹرابیری کے دودو پیس کرکے شامل کردیں۔ اب کٹے ہوئے تمام پھلوں پر مکس کی ہوئی کریم ڈال کر پانچ منٹ کے لیے پلیٹ فریزر میں رکھ دیں۔ پھر افطار میں پیش کریں۔آئسنگ شوگر سے گارنش کرکے پیش کریں۔ اس ڈش میں آپ اپنی پسند کے پھل بھی شامل کرسکتے ہیں۔

Posted on May 25, 2011