ایگ ڈراپ سوپ
اشیاء:
مرغی کی یخنی 7کپ
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر 4عدد
انڈہ ایک عدد(پھینٹا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
اُبلتے پانی میں ایک منٹ کے لئے ٹماٹر ڈال کر نکالیں اور ان کا چھلکا اتارلیں اور ہر ٹماٹر کے چار ٹکڑے کرلیں۔ ایک کڑاہی میں حسب ضرورت آئل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھرکھیرا ڈال کر مزید ایک منٹ فرائی کریں چمچ لگاتار چلاتے رہیں اب یخنی ڈال کر پکنے دیں۔ ایک ابال آجائے تو آنچ دھیمی کردیں اور دس منٹ تک پکائیں۔ اب ٹماٹر شامل کردیں دو منٹ پھینٹنے کے بعد انڈے سوپ میں ملائیں چمچ تیزی سے چلائیں کہ انڈہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائیں۔ گرم گرم پیش کریں۔
Posted on Jun 11, 2011
سماجی رابطہ