سادہ چکن فرائی

اشیاء:

$چکن # آدھا کلو
$ادرک # 1 کھانے کا چمچہ
$لہسن # 1 کھانے کا چمچہ
$نمک # حسب ذائقہ
$زیرہ # آدھا چائے کا چمچہ
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچہ
$انڈے # 2 عدد
$دہی # آدھا کپ
$لال مرچ # آدھا کھانے کا چمچہ
$کالی مرچ # آدھا چائے کا چمچہ
$تیل # فرائی کرنے کے لئے

ترکیب:
چکن کو چھری کے ساتھ کٹ لگائیں اور پھر چکن میں ادرک ، لہسن ، نمک ، زیرہ ، لال مرچ ، دہی ، ہلدی اور ایک چائے کا چمچہ تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں.انڈوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ پھینٹ لیں. اسکے بعد تیل گرم کریں اور چکن کے ٹکروں کو انڈے میں ڈپ کریں اور فرائی پین میں ڈال دیں. گولڈن براؤن ہونے پر اتار لیں اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں.

Posted on Feb 16, 2011