آلو کے پف

آلو کے پف
اشیاء:
مکھن 2 اونس
انڈے 2 عدد
لال مرچ پاﺅڈر 1 چٹکی
چکن کیوب 1 عدد
پانی 1\2 کپ
میدہ 1\2 کپ
آلو(اُبلے اور میش) 4 کپ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک ساس میں آدھا کپ پانی ڈال کر گرم کرلیں اور اس میں مکھن و چکن کیوب ڈال کر چولہے سے ہٹا کر حل کریں۔ کیوب گھل جائے اور مکھن پگھل جائے تو میدہ ملا کر دوبارہ آنچ پر رکھیں اور خوب چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں حتی کہ مرکب ساس پین کا پیند چھونے لگے۔ آنچ بند کردیں۔ قدرے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر دونوں انڈوں کو توڑ کر ملادیں، ساتھ ہی آلو بھی، اچھی طرح اس مرکب کو مع چٹکی لال مرچ پاﺅڈر پھینٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ایک چمچ اس مرکب کا بھر کر ڈالیں اور تل کر گولڈن کرلیں۔ اب گارنشنگ کرکے سرو کریں۔

Posted on May 17, 2011