آلو کی کچوریاں
اشیاء:
آلو 1/2کلو(اُبال کر میش کرلیں)
لال مرچ 1 چائے کا چمچ(کرش کرلیں)
کالی مرچ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچ
زیرہ 1/2چائے کا چمچ
ہری مرچ 6 عدد
لیمن جوس 4 کھانے کے چمچ
میدہ 1/2کلو
بیکنگ سوڈا 1/2 چائے کا چمچ
گڑ 2 کھانے کے چمچ(پسا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
آلو میں نمک، لال مرچ، کالی مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیمن جوس شامل کریں اور دس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ ایک پین میں گڑ کو چار کھانے کے چمچ پانی میں تین منٹ تک پکائیں کہ سیرپ بن جائے۔ میدے میں نمک، بیکنگ سوڈا اور گڑکا سیرپ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں اور ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور پندرہ منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ گوندھے ہوئے میدے کو چھوٹے چھوٹے گولے بنائیں اور ہر ایک گولے میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا مرکب ڈال کر کچوریاں بنائیں۔ ان کچوریوں کوپندرہ منٹ فریج میں رکھیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کچوریاں فرائی کریں۔ جب تک گولڈن نہ ہوجائیں۔ کڑاھی سے نکالنے کے بعداخبار پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل نکل جائے۔ گارنش کرکے چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
آلو کی کچوریا
Posted on May 16, 2011
سماجی رابطہ