آلمنڈ مکسڈ لیمن ڈرنک

آلمنڈ مکسڈ لیمن ڈرنک
اشیاء:
بادام 10عدد
لیموں 2 عدد(بڑے سائز کے)
آئسنگ شوگر حسب ذائقہ
موٹی شکر 1/2 کپ
ترکیب:
بادام رات کو بھگودیں اور چھلکے اتار لیں، بلینڈر میں دو گلاس پانی، بادام، شوگر، لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ تک بلیند کریں اور چھان لیں۔ ایک پیالے میں موٹی شکر انڈیل دیں اور اس میں لیموں کے چھلکے کش کرکے ملادیں۔گلاسوں کو الٹا کرکے پانی میں ڈالیں اور اضافی پانی گلاس کو جھٹکا دے کر جھاڑ دیں۔ اب گلاسوں کو الٹی طرف سے لیموں اور شکر والے پیالے میں گھسا کر باہر نکال لیں، اس عمل سے گلاس کے گیلے کناروں پر لیموں اور شکرکے ذرات چپک جائیں گے جو گارنش کے کام آئیں گے۔ اب گلاسوں میں جو س انڈیلےں اور برف کے کیوبز ڈال کر لیمن سلائس سے گلاس کو گارنش کریں۔

Posted on May 25, 2011