آلو بھرے پراٹھے
اشیاء:
ٍ آلو آدھا کلو(ابال کر چھکا اُتارلیں اور بھرتہ بنالیں)
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
نمک حسب ذئقہ
پیاز ایک عدد بڑی(باریک کتری ہوئی)
سوکھی کھٹائی ایک کھانے کا چمچہ
لیموں تین عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ چار عدد
آٹا ایک کلو(نمک ڈال کر گوندھ لیں)
گھی ایک پیالی
ترکیب:
آلو کے بھرے میں سارے مصالحے اچھی طرح سے ملا کر لیموں کا رس یا سوکھی کھٹائی ملادیں، پھر درمیانے سائز کا ایک پیڑا بنالیں اور اس کو بیل کر تھوڑا سا پھیلائیں اور اس میں بھرتہ رکھ کر چاروں طرف سے اٹھا کر دوبارا پیڑا بنالیں۔ توا تیز آنچ پر گرم کریں،آٹے کو روٹی کی طرح بیلیں اور توے پر ڈال کر ہلکی آنچ پر سیکیں، جب سک جائے تو لکڑی کے چمچے سے گھی لگا کر اُلٹ پلٹ کر اتار لیں، اخبار پر رکھتے جائیں تاکہ گھی جذب ہوجائے۔
آلو بھرے پراٹھے
Posted on May 27, 2011
سماجی رابطہ