چکن رول

چکن رول
اشیاء:
چکن بریسٹ 1 عدد
بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) 1\2 پیالی
گاجر(باریک کٹی ہوئی) 1\2 پیالی
ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) 1\2 پیالی
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سویا ساس 2کھانے کے چمچے
سرکہ 2 کھانے کے چمچے
رول کی پٹیاں 12 عدد
میدہ 1/2 پیالی
تیل حسب ضرورت
تراکیب:
چکن کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں ابال کر ریشہ کرلیں اور ایک پیالے میں چکن، بندگوبھی اور ہری پیاز ڈال کر ملالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور سویا ساس شامل کرکے تمام چیزوں کو اچھی طرح ملالیں۔ رول بنانے والی ایک پٹی کو پھیلا کر رکھیں اور ایک چمچ سے پہلے سے تیار کی گئی فلنگ کو درمیان رکھ کر رول کردیں۔میدے میں تھوڑا ساپانی ملا کر لئی بنالیں اور اس کی مدد سے رول کے کنارے اچھی طرح چپکالیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے رول گولڈن براﺅن ہونے تک فرائی کرلیں۔ گارنشنگ کے لیے ہر رول کو تین حصے میں ترچھے کاٹ کر ٹماٹوکیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 23, 2011