ڈیٹس نٹس پوکیٹس

ڈیٹس نٹس پوکیٹس
اشیاء:
چھوارے 1/2 کلو
کھویا یا قلاقند 1/2 کلو
چھوٹی الائچی 1 چمچی پسی ہوئی
بادام 20عدد، چوبڈ
چینی(پسی ہوئی ) حسب ضرورت
سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
لئی بنانے کے لیے:
میدہ 3 چمچے
پانی 2 چمچے(دونوں کو گھول لیں)
ترکیب:
چھوارے کی گٹھلیاں نکال کر میش کرلیں چھوٹی الائچی، بادام اور کھویا اور چینی اچھی طرح مکس کرلیں، فلنگ تیار ہے۔ اب سموسے کی ایک پٹی لمبائی میں رکھیں اور اب ایک چوڑائی میں، بیچ میں فلنگ رکھ کر پہلے ایک کونا موڑ دیں پھر دوسرا پھر تیسرا اور آخر میں لئی لگائیں اور چوکور پارسل بن جائے گا۔ پھر اسکو فرائی کرلیں گولڈن ہونے پر نکال لیں۔ گارنش سے سرو کریں۔

Posted on May 25, 2011