فروٹس اینڈ کریم موس

فروٹس اینڈ کریم موس
اشیاء:
آم یا پپیتا 1کپ(کیوبز کرلیں)
اسٹرابیری 1/2 کپ(ہاف کی ہوئی)
کریم 1/2 کپ
دہی 1/2 کپ
آئسنگ شوگر 2 کھانے کے چمچ
آڑو 1 عدد
ترکیب:
آم یا پپیتا کیوبز کرلیں۔ آڑو کے چھلکے اتار کر پیس لیں۔ اس طرح اسٹرابیری کو آدھا کرلیں۔ کریم اور دہی کو الگ الگ پھینٹ لیں۔ ایک باﺅل میں نیچے دہی ڈالیں اور پھر تینوں پھلوں کے کچھ پیس، پھر کریم اسی طرح سے ایک اور تہہ لگائیں۔آخر میں تمام کریم ڈال دیں اور اوپر سے آئسنگ شوگر ڈال کر بچی ہوئی اسٹرابیر یز کو ہاف کرکے گارنش کردیں۔ لیموں کا رس ڈال کر پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011