اشیاء:
$ میدہ # ایک کلو
$ پیاز # ایک پاؤ
$ قیمہ # ایک کلو
$ دہی # آدھا پاؤ
$ ہری مرچ # 10 عدد
$ نمک # حسب ذائقہ
$ لہسن # آدھی چھٹانک(پساہوا)
$ ادرک # آدھ انچ کا ٹکڑا
$ سرخ مرچ # ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
$ ثابت دھنیا # ایک چائے کا چمچہ
$ سفید زیرہ # ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز باریک کاٹ کرتل لیں اور تمام مصالحہ ڈال کر قیمے کو بھون لیں? پھر گلانے کے بعد تھوڑا ساپانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں? گل جائے توہری مرچ کتر کر ڈال دیں اور دوبارہ ہلکا سابھوننے کے بعد چولہے سے اتارلیں? اب میدہ چھان کر اسے پانی میں گوندھ لیں? گوندھتے وقت تھوڑا سا نمک بھی ڈال دیں? پھر باریک باریک روٹیاں بیل لیں? ہر روٹی میں قیمہ رکھ کر اس طرح لپیٹیں کہ وہ چوکور ہوجائے? کڑاہی میں تیل گرم کرکے ان کو تل لیں? مزیدار اور خستہ قیمے کے سموسے تیار ہیں? ٹماٹر ساس یا چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں?
قیمے کے سموسے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ