کھجور کی پوریاں

کھجور کی پوریاں
اشیاء:
میدہ 1کپ
نمک 1 چٹکی
کھجور 1 کپ(بیج نکال لیں)
چینی 3 کھانے کے چمچ
دودھ 1/2کپ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
میدے میں نمک شامل کریں اور چار کھانے کے چمچ گھی بھی شامل کرلیں۔د ودھ کو ایک پین میں ابال لیں اور اس میں چینی اور کھجوریں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک کھجور گھل نہ جائیں اب چولھا بند کرکے اس آمیزے کو ٹھنڈا کریں اور میدے میں ملادیں اور اس میدے کو گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ اب ان پیڑوں کو بیل کر پوریوں کی شکل میں کاٹ لیں اور تیل گرم کرکے ان پوریوں کو فرائی کریں۔ گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted on May 17, 2011