لیمن ساس


اشیاء:
$لیموں # 3 عدد
$ہری مرچ # 2 عدد (لمبائی کے رخ باریک کٹی ہوئی)
$کالی مرچ # 4 عدد (پیس لیں)
$پودینے کے پتے # 8 عدد
$نمک # چوتھائی چھوٹا چمچ

ترکیب:
ایک لیموں گول باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں بیج نکال دیں اب لیموں کے گول ٹکڑے اور ہری مرچوں کو ایک پیالی میں ڈال کر اوپر باقی دونوں لیموں نچوڑدیں پودینے کے پتے ڈال دیں اور نمک، کالی مرچ چھڑک کر روسٹ اشیاء کے ساتھ استعمال کریں?

Posted on Feb 16, 2011