اشیاء:
$ مٹرکے دانے # 1/2کلو
$ بیسن # 1/2پاؤ
$ گھی یا تیل # ایک پاؤ
$ سفید زیرہ # ایک چائے کا چمچہ(بھون کر پیس لیں)
$ گرم مصالحہ # ایک چائے کا چمچہ
$ ہری مرچ # ایک چائے کا چمچہ(کٹی ہوئی)
$ ہرا دھنیا # ایک چائے کا چمچہ
$ نمک # حسب ذائقہ
ترکیب:
مٹر کے دانوں کو تھوڑے سے پانی میں ذرا سا نمک لگا کر گلا لیں? بیسن کو چھان کر اس میں تمام مصالحہ ،ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور نمک ڈال کر گاڑھا گھول لیں اور اس میں مٹر کے دانے ڈال لیں?
ایک کڑاہی میں گھی یا تیل ڈال کر آنچ پر رکھیں? جب گھی یا تیل خوب گرم ہوجائے تو اس میں مٹر کے دانے تل لیں اور ہری چٹنی کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں?
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ