میوہ دار میٹھی روٹی

میوہ دار میٹھی روٹی
اشیاء:
شکر آدھا کلو
زغفران تین ماشہ
بادام،پستہ تھوڑاسا (باریک کاٹ کر)
میدہ ایک کلو
بالائی ایک پاﺅ
گھی آدھا کلو
کاجو دو تولہ(باریک ٹکڑے کر لیں)
اخروٹ دو تولہ(باریک ٹکڑے کر لیں)
ناریل دوتولہ(باریک ٹکڑے کرلیں)
چھوہارے دوتولہ(باریک ٹکڑے کرلیں)

ترکیب:
پہلے میدہ میں تھوڑا سا گھی ڈال کر خوب ملیں۔زغفرا ن کو کیوڑے کے عرق یادودھ میں پیس لیںپھر نمک اور بالائی ملا کر مسلیں اور پھر شکر ملا کر مسلیں۔جب سب یکجان ہوجائیں تو زغفراملائیں،اگر آٹا اچھی طرح نہ گوندھا گیا ہو تو تھوڑاسا گھی ملا کر اور گوندھیں۔لیکن اس بات کا خیال رہے کہ آٹا نرم نہ ہونے پائے۔اس کے بعد ایک ماہی توے یا طباق پر مکھن والا(بٹر پیپر)گول کاغذ کاٹ کر رکھ دیں اور اس کاغذ پر سب میوے ملا کر اس پر ایک بڑی سی موٹی سی روٹی بناکر ملا دیں۔پھر تین اینٹوں پر طباق رکھ کر اوپر سے کوئی سینی ڈھک دیں اور اوپر نیچے انگاروں کی آگ دیر تک دیں۔جب سرخ ہوجائے تو نکال کر کھائےے ۔

Posted on Jun 17, 2011