مشی مل پوف

اشیاء:
$گائے کے پسندے # چھ عدد
$نمک # حسب ضرورت
$ٹماٹر ساس # ایک پیالی
$دار چینی # چوتھائی چائے کا چمچہ
$پارسلے(مغربی دھنیا) # باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
$لیموں کا عرق # دو کھانے کے چمچ
$مارجرین # ایک کھانے کا چمچ
$پیاز # ایک ڈلی(باریک کٹی ہوئی)
$کالی مرچ # آدھا چائے کا چمچ
$پکے ہوئے چاول # ایک پیالی
$پانی # ایک پیالی
$سویا(باریک کٹا ہوا) # ایک کھانے کا چمچ
$کوکنگ آئل # دو کھانے کے چمچے
$بند گوبھی # حسب ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں پسندوں کو مارجرین کے ساتھ اچھی طرح تل لیں? جب پانی خشک ہوجائے تو نکال کر باریک ٹکڑے کرلیں? اب دیگچی میں گرم پانی کریں جب کھولنے لگے تو نمک ڈال کر بند ثابت ڈال کر ہلکا سا ابال لیں? پھر پانی نکال کر پتے الگ کرلیں? اسی دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر پیاز اور باریک کیا ہوا گوشت ڈال کر بھون لیں? جب گولڈن براؤں ہوجائے تو دار چینی پاؤڈر، کالی مرچ اور نمک ڈال دیں? دس منٹ بعد آدھی ٹماٹر سا س اور آدھا پانی ڈال دیں، ہلکی آنچ پر پکنے دیں پکے ہوئے چاول دوبارہ گرم پانی میں نمک کے ساتھ جوش دے کر پانی نکال دیں پھر گوشت، چاول ، سویا اور پارسلے ملا کر ایک ایک پتے کے درمیان رکھ کر رول کی صورت میں بنالیں? ایک پھیلی ہوئی دیگچی میں سب سے نیچے پتے رکھیں پھر بھرے ہوئے پتے اور کچھ خالی پتے رکھ کر آدھی ٹماٹر ساس، پانی اور لیموں کا عرق چھڑک دیں? پینتالیس(45) منٹ کے لئے ہلکی آنچ میں دم پر رکھیں?جب پیش کرنا ہو تو ایک پیالی دہی پھینٹ کر اوپر ڈال دیں? یا الگ رکھیں?

Posted on Feb 16, 2011