مکس سبزی پکوڑا

مکس سبزی پکوڑا
اشیاء:
پکوڑا مکس 1 پیکٹ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
آلو 250گرام
پیاز(کٹی ہوئی) 2 عدددرمیانی
پالک(کٹی ہوئی) 1 کپ
بینگن(باریک کٹے ہوئے) 1بڑے سائز کا
ہری مرچ(موٹی کٹی ہوئی) 5عدد
انڈا(پھینٹا ہوا) 1 عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سبزیوں کو انڈے، چاٹ مصالحہ اور پکوڑا مکس میں تھوڑے پانی کے ساتھ مکس کریں اور پانچ منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پکوڑے کے آمیزے کو چمچ چمچ بھر کر ڈالیں، سنہرا اور خستہ ہونے تک تل لیں۔چاٹ مصالحہ چھڑک کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 24, 2011