مکسڈ فروٹ اسپیشل
اشیاء:
سبز سیب 1عدد(بڑا)
آم 1 عدد(بڑا)
اسٹرابیری 6 عدد
کیوی فروٹس 2 عدد
کینو 1 عدد
سردا 1/2 کپ(کیوبز کرلیں)
ترکیب:
آم کا چھلکا اتار کر اس کے فنگر چپس کاٹ لیں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ پانی نہ چھوڑے یا فریزر میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ کینو چھیل لیںاور پھانکیں الگ کردیں۔ کیوی فروٹس کا چھلکا اتار کر چار ٹکڑے کرکے سلائس بنالیں۔ سیب کے بھی چار ٹکڑے کرکے سلائس کرلیں۔ اسٹرابیری کے چار ٹکڑے کردیں۔ اب ایک پلیٹر میں پہلے آم کی قاشیں گارنش کریں پھر ان کے سروں پر سیب، کینو، کیوی،سردا اور کٹی ہوئی اسٹربریز سے گارنش کریں اور چند منٹ فریز میں رکھ کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔ آئسنگ شوگر یا لیموں کے رس سے گارنش کریں۔
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ