اورنج ڈیلائٹ

اورنج ڈیلائٹ
اشیاء:
دہی 2کھانے کے چمچ
کریم 1/2 کپ
اورنج 2عدد
چاکلیٹ سیرپ 2 کھانے کے چمچ
آئسنگ شوگر 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
اورنج کے چھلکے اتار کر اس پر سے اسکن بھی صاف کردیں۔ ایک کینو کی قاشیں الگ الگ کرلیں اور دوسرے کینو کے سلائس کرلیں۔ بیج نکال دیں۔ دہی، کریم اور آئسنگ شوگر کو ایک بیٹر سے مکس کرلیں۔ دو چمچ کریم الگ کرکے بقیہ گلاس میں ڈال دیں۔کینو کے چند سلائس ڈالیں، پھر ایک چمچ کھانے کا چاکلیٹ سیرپ اور پھر قاشیں ڈالیں، پھر سلائس اور اس کے اوپر بقیہ تمام سیرپ ڈال دیں۔ آخر میں بچی ہوئی قاشیں اور سلائس بھی ڈال دیں۔روز میری سے گارنش کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

Posted on May 26, 2011