پارسلے ساس

پارسلے ساس
اشیاء:
دودھ ایک پاﺅ
مکھن ایک کھانے کا چمچہ
پارسلے دو کھانے کے چمچے
کالی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
آٹا چار کھانے کے چمچے

ترکیب:
پارسلے باریک کتر لیں۔ ڈبل ساس پین کو چولہے پر گرم کریں اور مکھن کو اس میں گرم کریں۔ اس میں آٹا ڈال کر لکڑی کے چمچے سے ہلاتے رہے۔ جب آٹا بھنی ہوئی سوجی کا رنگ اختیار کرلے تو دودھ ابال کر اس میںڈالیں اور اسٹاک بھی اس میں ڈال کر ہلائیں۔ یہاںتک کہ سب کچھ ابلنے لگے۔ پھر کترے ہوئے پارسلے ڈال دیں۔ کالی مرچ اور نمک اس میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ پارسلے ساس تیار ہے۔

Posted on Jun 20, 2011