پاستا بیف مسالا

پاستا بیف مسالا
اشیاء:
کرلی پاستا(ابلا ہوا) 1/2کپ
دہی 2 کھانے کے چمچ
تازہ سویا کی پتیاں یا بیزل چند عدد
دھنیا چند پتے
مٹن کیوبز 1/2 کلو
روسٹنگ مسالا 1 پیکٹ
لہسن، ادرک کا پیسٹ 1 کھانے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
چلی سوس 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیوری 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
پاستا بوائل کرکے الگ رکھ لیں اور ایک چمچہ آئل ڈال دیں تاکہ وہ ایک دوسرے میں چپک نہ جائیں۔ مٹن کیوب کو ایک دیگچی میں تیل ڈال کر فرائی کریں جب گوشت کا پانی خشک ہوجائے تو ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر چند منٹ بھونیں۔ پھر نمک اور آدھا پیکٹ روسٹ مسالا ڈال کر ایک گلاس پانی مکس کرکے گوشت گلائیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو ٹماٹو پیوری چلی سوس، یا سویا ساس ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ بالکل خشک نہ ہو بلکہ اس میں کچھ لیکوڈ رہ جائے تو چولھا بند کردیں۔ یہ سحری یا رات کے کھانے کے لیے بہترین ڈش ہے۔ ایک پلیٹر کے اطراف پہلے پاستا گارنش کریں اور پھر درمیان میں مٹن کیوب کا مکسچر ڈال دیں۔ اس کے درمیان میں دہی ڈال کر دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں۔

Posted on May 26, 2011