پودینہ پراٹھا

پودینہ پراٹھا
اشیاء:
آٹا دو کپ
پودینہ ایک کپ
مکھن تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
آٹا اور نمک اکھٹا چھان لیں۔ آٹے اور نمک میں مکسچر میں پانی ڈال کر سخت گوند لیں اسے بیس یا پچیس منٹ گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ گرم توے پر پودینہ کے آدھے پتوں کو خشک کریں ٹھنڈا کرکے مسل دیں۔ باقی پودینے کو کاٹ دیں۔باقی پودینے کو گوندھے ہوئے آٹے میں ملا دیں۔ گوندھے ہوئے آٹے کے چھ مساوی حصے کریں اور ان کے گولے بنالیں۔ ان سے ایک درمیانی سائز کی چپاتی رول کریں اور اس پر مکھن لگائیں اور آٹا چھڑک دیں چپاتی کو تہہ کریں اور ایک گولے کی شکل دیں۔ پانچ منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ ہر حصے کے پڑاٹھے بنائیں اور تھوڑا سا تیل لگا کر گرم توے پر لگائیں یہاں تک کہ دونوں طرف رنگ ہلکا سنہری بھورا ہوجائے۔ اپنی ہتھیلیوں میں مسل کر خشک پودینہ پراٹھے پر چھڑک دیں۔

Posted on May 26, 2011