پورن پوری آمتی
اشیاء:
چنے کی دال(ابال کر میش کرلیں) 2کپ
میدہ 1\2 کلو
چینی 1 کپ
کھویا 1\2 کپ
بادام(پسے ہوئے) 2کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
اجزاء برائے آمتی(املی ساس)
املی کا گودا 2 کپ
زیرہ(بھنا، پسا ہوا) 1چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل 2 کھانے کے چمچے
ترکیب:
دال میں کھویا، چینی، بادام اور پستہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک پین میں چار کھانے کے چمچے تیل گرم کریں۔ اس میں دال ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک خوشبو آنے لگے۔ چمچ چلاتے رہیں، اب اس کو ٹھنڈا کریں۔ نمک اور دو کھانے کے چمچے تیل میدے میں ڈالیں اور گوندھ لیں۔ململ کے کپڑے سے ڈھانپ کر پندرہ منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔ اب اس کے پیڑے بنالیں ہر پیڑے میں دو کھانے کے چمچے دال کا مکسچر بھر کر پھر سے پوریاں بنالیں۔ اب ان پوریوں کو فرائی کرلیں جب تک کہ دونوں طرف سے گولڈن ہوجائیں۔ آمتی بنانے کے لیے املی کا گودا، نمک، لال مرچ پاﺅڈر، زیرہ، گڑ، دو کھانے کے چمچے تیل کو ایک پین میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب پوریوں کو آمتی کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔ فلنگ کے لیے کوئی بھی دال استعمال کی جاسکتی ہے۔
پورن پوری آمتی
Posted on May 24, 2011
سماجی رابطہ