پنجابی دہی بڑے

پنجابی دہی بڑے
اشیاء:
مونگ اور ماش کی دال 1/2کپ
چینی 3 چمچ
زیرہ 1 چمچ
املی کا پانی 1کپ
دہی 1/2کلو
ثابت مرچ 8 عدد
لال مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل 1 کپ
ترکیب:
مونگ اور ماش کی دال کو آدھا گھنٹہ پہلے بھگو کر اسے باریک پیس لیں اور اس میں حسب ذائقہ نمک اور لا ل مرچ ملا دیں اور فرائی پین میں تیل گرم کرکے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر فرائی کرکے ایک برتن میں پانی میں بھگو دیں۔ املی کے پانی میں ایک چمچ چینی، حسب ذائقہ نمک ڈال کر چولہے پر پکا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔د ہی کے اندر دو چمچ چینی اور حسب ذائقہ نمک اور تھوڑا پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور زیرہ اور ثابت مرچ توے پر بھون کر رکھ لیں۔ اب پھلکیاں پانی میں سے نکال لیں اور اس کا پانی نچوڑ دیں اور ایک ڈش میں رکھ دیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں اس کے بعد املی کا پیسٹ دہی بڑوں پر فاصلے فاصلے سے ڈال دیں اور زیرہ اور ثابت مر چ اوپربگھار دیں۔ لذیذ پنجابی دہی بڑے تیار ہیں۔

Posted on May 17, 2011