ریفریشنگ جوس

ریفریشنگ جوس
اشیاء:
آم 2عدد
کیلے 2 عدد
سیب یا جوس 2 عدد
دودھ 1 کپ
چینی حسب ذائقہ
ترکیب:
آم چھیل کر قتلے کرکے آدھا کپ دودھ میں بلینڈ کرلیں، بقیہ آدھا کپ میں کیلے ڈال کر شیک بنالیں۔ سیب کے دو تین پیس گارنشنگ کے لیے علیحدہ کرکے بقیہ جوس نکال لیں یا ایپل جوس کا پیکٹ استعمال کریں۔ چینی بھی پیس لیں، اگر مٹھاس کم لگے تو استعمال کریں ورنہ نہیں۔آم کے جوس میں دو تین کھانے کے چمچ ایپل جوس کے بھی شامل کردیں جب کہ بقیہ جوس شیک میں شامل کردیں ۔ سیب کی بچائی ہوئی قاشوں یا کیوبز سے گلاس کو گارنش کریں اور برف ڈال کر پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011