اشیاء:
$کنول کی جڑیں # 1/2کلو
$پیاز # 2جوئے
$لہسن # 6جوئے
$ادرک # ایک انچ کا ٹکڑا
$دارچینی # 2 ٹکڑے
$الائچی # 4عدد
$ہر ا دھنیا # حسب ضرورت
$پودینہ # حسب ضرورت
$انڈے # چار عدد
$نمک # حسب ذائقہ
$کالی مرچ # حسب ذائقہ
$اناردانہ # ایک چمچ
$ڈبل روٹی کا چورا # ایک پیالی
$ گھی # حسب ضرورت
ترکیب:
کنول کی جڑوں کو پہلے چھیل لیں اور ان کے ٹکڑے کاٹ کر ادرک، لہسن، مرچ اورنمک کے ساتھ ابال لیں ? ٹھنڈا ہونے پر دار چینی ، لونگ، الائچی اور انار دانہ کے ساتھ جڑیں اور ادرک ، لہسن، ہری مرچیں پیس لیں? پتیلی میں تھوڑا ساگھی گرم کریں، پیاز کاٹ لیں اور اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ اور پسی ہوئی مصالحہ والی جڑیں ڈال دیں پھر آگ سے اتار لیں? انڈے کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈا ل دیں? ٹھنڈا ہونے پر جڑوں والے مرکب کو لمبے کبابوں کی شکل دے کر انڈے میں ڈبو لیں، پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں?
سندھی کباب
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ