ویجیٹیبل کروکیٹس

ویجیٹیبل کروکیٹس
اشیاء:
آلو دو عدد
گاجر دو عدد
مٹر ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
چائینز نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ(کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی
چیڈر چیزکش کیا ہوا ایک پیالی
فریش کریم دو کھانے کے چمچے
پارسلے (باریک کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے
تلسی کے پتے آدھا چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
میدہ آدھی پیالی
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
آلو، مٹر اور گاجر کو ابال کر میش کرلیں، اس میں نمک، چائینز نمک، کالی مرچ، ڈبل روٹی کا چورا،چیز، فریش کریم، پارسلے اور تلسی کے پتے ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔اس مکسچر میں چھوٹے جامن کی طرح کروکیٹس بنا کر پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔انڈوں کو پھینٹ کر اس میں میدہ ، نمک اور چٹکی بھر کالی مرچ ملالیں، کڑھائی میں تیل گرم کرکے کروکیٹس انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر فرائی کرلیں۔

Posted on May 26, 2011