اشیاء:
سرخ مرچیں دو چائے کے چمچے
دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لہسن نصف پوتھی
سبز پودینہ حسب ضرورت
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
ہرا دھنیا یا ٹماٹر حسب ضرورت
آلو آدھا کلو
پیاز ایک پاﺅ
دہی آدھا پاﺅ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دار چینی مناسب مقدار
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
سرخ مرچ، لہسن، ادرک اور خشک دھنیا لے کر سب کو باریک پیس لیں اور گوشت کو صاف پانی میں دھو لیں۔ پھر ایک دیگچی میں حسب ضرورت گھی اور اس کو خوب گرم کرلیں۔ پھر اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ جب پیاز لال ہوجائے تو باہر نکال لیں اور ہاتھوں سے مسل کر باریک کرلیں اور گھی میں پسا ہوا مصالحہ ملا کر چولہے پر چڑھا کر بھون لیں۔ جب مصالحہ خوشبو دینے لگے تو اس میں گوشت ڈال دیں اور کچھ دیر گوشت میں تھوڑا پانی ملا دیں اور گوشت گلالیں۔ جب اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں دہی سرخ کی ہوئی پیاز اور دار چینی وغیرہ ڈال کر بھون دیں اور ساتھ ہی اس قدر پانی ڈالیں جو آلو گلنے کے لیے کافی ہو۔ جب آلو گل جائیں تو شوربہ تیار کرکے اتار لیں اور اس پر ہرے دھنیے کی پتیاں کاٹ کر چھڑک دیں۔ اگر خوشبو چاہیں تو کیوڑہ بھی ڈال دیں۔
آلو گوشت
Posted on May 05, 2011
سماجی رابطہ