بیف اینڈ ٹماٹو سوپ
اشیاء:
گائے کا گوشت 250گرام
ٹماٹو پانچ سو گرام
لہسن چار جوئے
سویا سوس ایک چھوٹا چمچ
کارن فلور ایک بڑا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
آئل دو بڑے چمچے
شکر ایک چھوٹا چمچ
پانی چار کپ
ترکیب:
گوشت کو ابال کر گلا لیں۔ ٹماٹروں کو گرم پانی میں آدھے منٹ تک رکھ کر نکال لیں اور چھیل لیں اور ہر ایک کے چار چار ٹکڑے کرلیں اور ان پر پہلے نمک اور پھر شکر چھڑک دیں۔ ایک کڑاہی میں آئل گرم کرکے لہسن اور چٹکی بھر نمک ڈالیں، لہسن سرخ ہوجائے تو چار کپ پانی ڈال دیں۔ آنچ تیز کریں کہ پانی ابلنے لگے۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں گوشت اور ٹماٹر ڈال دیں۔ آنچ دھیمی کریں۔ پانچ منٹ پکنے دیں پھر سویا سوس ڈال دیں۔ کارن فلور دو چمچ پانی ملا کر سوپ میں آہستہ آہستہ شامل کردیں ، چمچہ ہلاتے رہیں، سوپ گاڑھا ہوجائے تو اتار کر چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔
بیف اینڈ ٹماٹو سوپ
Posted on May 28, 2011
سماجی رابطہ